راولپنڈی کے علاقے بھون میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

Published On 18 July,2025 10:07 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے علاقے بھون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بھون میں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں دو سگے بھائی ثمر اور جنید شامل ہیں، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی تھانہ کہوٹہ کی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ثمر راولپنڈی اسلام آباد میں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں اشتہاری تھا، واقعہ میں ثمر کا بھائی جنید بھی قتل ہوا،دونوں کا تعلق علیوٹ سے ہے، مقتول متین کیانی کا تعلق بھون کے قریبی گاؤں اور شعیب کا تعلق چونترہ سے ہے، بظاہر دشمنی کی بنا پر فائرنگ کی گئی، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔