راولپنڈی: (ویب ڈیسک) مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہار ملزم مارا گیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی ٹیم نے اشتہاری ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پرگرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو ملزموں نے فائرنگ کردی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسر موقع پر پہنچ گئے، ایک ملزم موقع پر مارا گیا، ہلاک شخص کی شناخت زعفران عرف علی باغی کے نام سے ہوئی ہے جو سنگین مقدمات، بھتہ خوری جبکہ قتل و اقدام قتل کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب تھا۔
ایس ایس پی سی سی ڈی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔