ہنگو: (دنیا نیوز) ہنگو میں پولیس کی جانب سے کیے گئے ایک خفیہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا مطلوب دہشت گرد شاہ زیب ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں شاہ زیب ہلاک ہوا جبکہ فائرنگ سے پولیس کی گاڑیوں کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد شاہ زیب ڈی پی او ہنگو خالد خان اورایس ایچ او پر حملے میں ملوث تھا، 19 جولائی کو آپریشن میں پولیس فائرنگ سے زخمی ہو کر فرار ہوا تھا۔
ہنگو پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد نے مقامی ڈاکٹر سے خفیہ علاج کروایا تھا، دہشت گرد نے مختلف علاقہ مشران کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنایا تھا، اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔