سوات: سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک

Published On 25 July,2025 11:18 pm

سوات:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں اہم کارروائی کی جس کے دوران تین اہم دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں اجمل سکنہ ملوک آباد مینگورہ جس کی سرکی قیمت بیس لاکھ مقرر تھی، بھی شامل تھا اس کے ساتھ رحیم اللہ رحمانی عرف سکنہ افغانستان اور متین اللہ عرف اسحاق عرف جنید سکنہ مارتونگ شانگلہ بھی انجام کو پہنچ گئے۔