ملازم شوروم سے کروڑوں روپے کی جیولری اور نقدی چوری کر کے فرار

Published On 23 July,2025 10:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اچھرہ کے علاقے میں چوری کی بڑی واردات، شوروم سے ملازم نے ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد کی جیولری اور نقدی چوری کرلی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملازم افتخار نے شوروم میں داخل ہو کر 110 تولہ سونا، دس لاکھ روپے کی نقدی اور اسلحہ چوری کرلیا۔

متن کے مطابق شوروم کے کیمروں سے ملازم چوری کرتا دیکھا گیا، پولیس نے نواب قریشی کی درخواست پر افتخار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی، ملزم کو جلد گرفتار کرکے نقدی اور سونا برآمد کروایا جائے گا۔