خانیوال میں سی سی ڈی سے مقابلہ، خطرناک وارداتوں میں ملوث ڈاکو مارا گیا

Published On 26 July,2025 12:21 am

خانیوال: (دنیا نیوز) تھانہ چھب کلاں کے علاقے میں سی سی ڈی کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام نے مطابق خطرناک ڈاکو کی شناخت شہباز عرف شہبازی سکنہ شورکوٹ کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ہونے والا ڈاکو مختلف اضلاع میں سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا، ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس گاڑی کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔

سی سی ڈی پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، ڈاکو کے دوسرے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈاکو کی نعش کو ریسکیو اہلکاروں نے پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کردیا۔