خوشاب: نواحی گاؤں میں 2 بہنوں سے مبینہ زیادتی

Published On 26 July,2025 10:54 am

خوشاب: (دنیا نیوز) خوشاب میں 2 بہنوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق خوشاب کے نواحی گاؤں میں 2 بہنوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کے ساتھ زیادتی کا واقعہ 21 جولائی کو پیش آیا تھا، واقعے کے مقدمے میں 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔