کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جشن آزادی معرکہ حق میں فتح کے تناظر میں منائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یکم سے 14 اگست تک آزادی کا بھرپور جشن ہوگا، اس سال جشن آزادی کا تھیم ’’معرکہ حق‘‘ ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو جنگ میں شکست کا جشن بھی منایا جائےگا، کراچی میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب نیشنل سٹیڈیم میں کنسرٹ ہوگا۔