سابق بھارتی وزیر داخلہ نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا: شیری رحمان

Published On 29 July,2025 03:17 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ سابق بھارتی وزیر داخلہ چد مبرم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔

شیری رحمان نے چدم برم کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، چدمبرم کا بیان بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا ثابت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور بھارتی شہری تھے اس لئے مودی سرکار ان کی شناخت چھپا رہی ہے، پاکستان معاملے پر بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کرچکا۔

رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت سچ سامنے آنے کے خوف سے شفاف تحقیقات سے بھاگ رہی ہے۔