ضرورت محسوس ہوئی تو27ویں آئینی ترمیم بھی ہو جائے گی: قمر زمان کائرہ

Published On 25 July,2025 08:04 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اگرضرورت محسوس ہوئی تو27ویں ترمیم بھی ہو جائے گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلے گی‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جب 9 مئی کو واقعات ایک طرح کے ہوئے تو سزائیں بھی ایک جیسی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو بھی واقعات ہوئے،  ان سارے واقعات سےانکار تو نہیں کیا جاسکتا، اس دن ریاست کوچیلنج کیا گیا، شاہ محمود قریشی قصوروار نہیں تھے بری ہوگئے، پی ٹی آئی کو نو مئی واقعات پرمعافی مانگنی ہوگی۔

رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا چھبسیویں آئینی ترمیم ہوئی اگرضرورت محسوس ہوئی تو27 ویں آئینی ترمیم بھی ہو جائے گی۔