پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے آل پارٹیز کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

Published On 23 July,2025 07:51 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ صوبے میں غیر سنجیدہ حکومت ہے، یہ آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے۔

محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہوتی تو اس سے قبل کئی بار امن و امان اور دیگر مسائل پر بات ہو چکی ہے لیکن نتیجہ کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے دھرنوں اور مظاہروں سے فارغ ہو تو عوامی مسائل کی جانب توجہ دے، پاکستان پیپلز پارٹی کل ہونے والی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔