پشاور:(دنیا نیوز) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے سینیٹ ارکان سے آئین کے مطابق حلف لیا۔
پشاور گورنر ہاؤس میں مخصوص نشستوں پر سینیٹ ارکان سے تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں ایک فارمولا طے پایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں آزاد ارکان سےبات چیت جاری ہے،میں نےآئین کےمطابق ارکان سےحلف لیا ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں 30 سے 35 آزاد ارکان موجود ہیں، ہم آج رات تک اپنا لائحہ عمل طے کر لیں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی نےآئین کی خلاف ورزی کی، ہماری کوشش ہوگی کہ6سے7ارکان منتخب کرائیں۔