اسلام آباد:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختوا کی دو سینیٹ نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔
الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی کی شاہدہ وحید کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے غیرمسلم کی مخصوص نشست پر جے یو آئی کے گرپال سنگھ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
واضح رہے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 علما یا ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 21 جولائی کو انتخابات ہونے ہیں۔