اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں اضافی مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے سیکرٹری گورنر و وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو الگ الگ خطوط لکھ دیئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خطوط میں خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس بلانے کی دراخوست کی، خط میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر اراکین سے حلف لینا ایک آئینی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا کہ آپ گورنر کو اجلاس بلانے کیلئے سمری ارسال کریں۔
خطوط میں سینیٹ انتخابات سے قبل الیکٹورل کالجر پورا ہونے سے متعلق آئینی شقوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کیلئے اجلاس بلائیں تاکہ 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات ہوسکیں۔