اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ 28 ہزار577 ہو گئی۔
ای سی پی ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نے ملک ووٹرز کے نئے اعدادوشمار جاری کردیے، ملک میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ 24 ہزار209ہے جب کہ ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 6کروڑ 23 لاکھ 4ہزار 368 ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد7کروڑ65 لاکھ 3 ہزار 243 ہے، خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار 402 ہے، سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2 کروڑ 81 لاکھ 70 ہزار 274ہے۔
علاوہ ازیں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 13 ہزار 371 ہے۔