پی ٹی آئی پی نے مخصوص نشستوں میں حصے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Published On 07 July,2025 07:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئی، جسٹس انعام امین منہاس کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کو 4 مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کو ان کے حصہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں دی جائیں۔