190 ملین پاؤنڈ کیس سننے والے بینچ میں شامل جج کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

Published On 04 July,2025 07:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس سننے والے بینچ میں شامل ایک جج کی چھٹیوں کا شیڈول جاری ہو گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محمد آصف کی چھٹیوں کا آفس آرڈر جاری کر دیا جس کے مطابق ‏جسٹس محمد آصف 7 جولائی سے 22 جولائی چھٹی پر ہوں گے۔

آفس آرڈر کے مطابق اگست کے مہینے میں جسٹس محمد آصف 11 اگست سے 26 اگست تک چھٹی پر ہوں گے۔

190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔

آفس آرڈر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر گرمی کی تعطیلات کے دوران دستیاب ہوں گے۔