کہتے ہیں بات چیت میں بانی کی رہائی کا معاملہ نہ رکھیں: فیصل چودھری

Published On 03 July,2025 10:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں بات چیت میں بانی کی رہائی کا معاملہ نہ رکھیں، میں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

فیصل چودھری نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے یا نہیں سیاسی لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی، سیاسی پارٹیوں کی سپیس ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف غلط کیس بنایا گیا، پچھلی باتوں کو درگزر کر کے آگے بڑھنا ہوگا، تمام سیاسی جماعتیں اتفاق رائے کریں کسی بھی حکومت کو گرانے کے لیے ادارے کا سہارا نہیں لیں گی۔

فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بانی کے بغیر استحکام نہیں آسکتا، بانی کو کوئی بھی مائنس نہیں کرسکتا، وہ دلوں میں رہتے ہیں۔