خط لکھنے والے جیل میں ہیں، مذاکرات کا فیصلہ بانی کریں گے: جنید اکبر

Published On 03 July,2025 09:33 am

اسلام آباد: (حریم جدون) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خط پر پارٹی کا رد عمل سامنے آ گیا، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے اپنے پارٹی رہنماؤں کے خط کی شفافیت پر ہی سوالات اُٹھا دیئے۔

جنید اکبر نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوال یہ ہے خط کب، کیسے اور کس طرح آیا؟ خط لکھنے والے تمام لوگ جیل میں بھی الگ بیرکس میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مذاکرات کا فیصلہ پارٹی قیادت اور بانی پی ٹی آئی کریں گے، بامقصد مذاکرات ہوں تو کوئی بری بات نہیں، بانی پی ٹی آئی سیاسی آدمی ہیں پہلے بھی مذاکرات میں ان کی مرضی موجود تھی۔