پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

Published On 02 July,2025 08:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا کیا گیا، جسٹس فاروق حیدر نے 30 جون کو صنم جاوید کی ضمانت منظور کی تھی۔

ایف آئی اے نے صنم جاوید کے خلاف ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔