اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، اسلام آباد میں موجود ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلوں کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔