علی امین گنڈا پور کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ، خودکش حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی

Published On 01 July,2025 02:29 am

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی، جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علی امین گنڈا پور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے بلند ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔