مخصوص نشستوں کے فیصلے سے کے پی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: بیرسٹر سیف

Published On 30 June,2025 12:38 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیف کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت اور تشویشناک ہے، امن وامان کے معاملے پر صوبائی اور وفاقی حکومت ایک پیج پر ہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہاکہ سوات واقعے پر قائم کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔