پشاور: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے گزشتہ روز بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کوہستان سکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کوہستان سیکنڈل کس وقت کا ہے، سکینڈل سے ہماری حکومت کا غلط تاثر جا رہا ہے، وضاحت دی جائے کہ کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟ عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائے۔
بانی پی ٹی آئی نے بلین ٹری منصوبہ فعال کرنے اور کلائمیٹ چینج پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت صحت اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبرپختونخوا کے کئی معاملات پر بات چیت ہوئی۔