اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سوات واقعہ افسوسناک ہے، ضلعی انتظامیہ کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مون سون موسم میں سیاحوں کو بھی احتیاط کرنی چاہئے، سیاح ایسی جگہ نہ جائیں جہاں سیلابی ریلوں کا خطرہ ہو۔
عمر ایوب نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور نہ کرتے تو وفاقی حکومت ایمرجنسی لگا دیتی، بانی کی جانب سے فائنل ہونے کے بعد ہی خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور کیا گیا، مخصوص نشستیں ہم سے لی گئیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، ہمارے وکلا کے ساتھ ہتک آمیز رویہ رکھا گیا، ہم کسی صورت بانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔