سانحہ سوات میں غفلت برتنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے: بیرسٹر سیف

Published On 01 July,2025 02:38 am

پشاور: (دنیا نیوز) بیرسٹر سیف نے کہا کہ سانحہ سوات میں غفلت برتنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خراب موسم اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کرنا ممکن نہیں تھا، جس دن افسوسناک واقعہ ہوا اسی دن 80 لوگوں کو بچایا گیا۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ سوات افسوسناک ہے، قدرتی آفت تھی۔