راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے سیاسی رفقاء کی ملاقات کا دن، کسی بھی سیاسی رہنماء کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔
بانی سے ملاقات کے لئے اکرم عثمان، مریم کلثوم اکرم فیکٹری ناکہ پر انتظار کرتے رہے، پی ٹی آئی رہنما ملک لیاقت علی خان اور تنویر اسلم بھی فیکٹری ناکہ پر انتظار کرتے رہے، ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ آمد پر داہگل ناکہ روکا گیا تھا، پبلک ٹرانسپورٹ پر گیٹ 5 پہنچے تھے، گیٹ نمبر 5 پر پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس نے فیکٹری ناکہ بھجوا دیا تھا۔