پشاور: (دنیا نیوز) صوبائی مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ سانحہ سوات پر کارروائی کی گئی،ریلیف کے فقدان پر سنجیدہ ایکشن ہوا۔
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اقدامات کئے ہیں ،افسران کو معطل بھی کیا گیا، جیسے ہی انکوائری کا نتیجہ آئے گا ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
بیرسٹر سیف نے ہیلی کاپٹر پر آنے سے متعلق سوال پر کہا ہم جس ہیلی کاپٹر میں آئے ہیں یہ چھوٹا ہے اور ریسکیو ہیلی کاپٹر نہیں ہے۔