اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہ جون 2025ء کے دوران مجموعی طور پر 985 مقدمات نمٹا دیئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی ماہ جون 2025ء کی ججز کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ یکم جون سے 30 جون تک کی جاری کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر سرفہرست رہے، جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد اعظم خان 125، 125 کیسز کے فیصلے کر کے دوسرے نمبر پر رہے، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 92 مقدمات نمٹا کر تیسرے نمبر پر رہے۔
جاری رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد آصف نے 67 اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 58 کیسز کا فیصلہ کیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 46، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 45، جسٹس خادم حسین سومرو نے 45 کیسز نمٹائے۔
ججز کارکردگی رپورٹ کے مطابق جسٹس بابر ستار نے 41 جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 28 مقدمات کے فیصلے کئے۔