عمران خان سےملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

Published On 15 June,2025 09:43 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی ، کیس آج سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے ۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کل توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے جب کہ رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔