اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مئی 2025 کی ججز کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل اور ڈویژن بنچز نے یکم سے 31 مئی تک مجموعی طور پر 1415 کیسز نمٹائے، جسٹس انعام امین منہاس 274 کیسز نمٹا کر پہلے نمبر پر رہے، جسٹس محمد اعظم خان 181 کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ جسٹس محسن اخترکیانی 134 کیسز نمٹا کر تیسرے نمبر پر رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگرنے 83، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 59 کیسز کا فیصلہ کیا، جسٹس بابر ستار نے 71، جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے 52 اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے 65 کیسز نمٹائے۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 71، جسٹس خادم حسین سومرو 80 اور جسٹس محمد آصف نے 113 کیسز کا فیصلہ کیا۔
اس کے علاوہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 9 کیسز نمٹائے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 2، جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 25 کیسز کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 9 کیسز کا فیصلہ کیا، جبکہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 64 کیسز نمٹائے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 2 کیسز نمٹائے، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 39 کیسز کا فیصلہ کیا، جبکہ جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 67 کیسز نمٹائے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 3 کیسز نمٹائے، جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایک کیس کا فیصلہ کیا۔