اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

Published On 04 June,2025 06:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ ، سول اور سیشن عدالتیں 6 جون سے 9 جون تک بند رہیں گی۔