اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 6 جون سے 9 جون تک عام تعطیلات ہوں گی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحج 1446 ہجری کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا، یکم ذوالحج 29 مئی کو تھی اور اس حساب سے پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔