عیدالاضحیٰ سے قبل آخری چھٹی کے باعث مویشی منڈیوں میں غضب کا رش

Published On 02 June,2025 02:50 am

لاہور: (دنیا نیوز) عیدالاضحیٰ سے قبل آخری اتوار کے روز چھٹی کے باعث مویشی منڈیوں میں غضب کا رش رہا۔

بچے بھی قربانی کا جانور خریدنے کیلئے انتہائی پرجوش نظر آئے، کسی کو بیل پسند آیا تو کسی نے دنبے اور بکرے کو ترجیح دی، بیلوں کی جوڑی شیرو اور سلطان کو ننھے خریدار مل گئے، شہریوں کو من پسند جانوروں کی تلاش رہی۔

بیوپاریوں اور گاہکوں میں قیمتوں پر تکرار ہوتی رہی، شہریوں نے شکوہ کیا کہ مویشیوں کی قیمتیں آسمان پر ہیں، اسلام آباد کی مویشی منڈیوں میں بھی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، اتوار کے روز خریداروں کی بڑی تعداد نے منڈیوں کا رخ کیا اور من پسند جانورخریدنے میں مصروف رہے۔