پاکستان میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی

Published On 28 May,2025 07:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں بھی ذو الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی.

لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں ذو الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھا گیا، یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

قبل ازیں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی زیرِ صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کوئٹہ میں ہوا تھا، اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔

مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔