سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا، وقوف عرفہ 5، عید الاضحیٰ 6 جون کو ہوگی

Published On 27 May,2025 08:52 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں ذوالحج کاچاند نظر آگیا۔

سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے کئی علاقوں سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحج کا پہلا دن بدھ 28 مئی 2025 کو ہوگا اس طرح وقوفِ عرفہ جمعرات بتاریخ 5 جون اور عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعے کو ہوگی۔

متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین اور قطر سمیت متعدد ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا تاہم پاکستان میں چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔

دوسری جانب ملائیشیا اور برونائی میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی۔

ملائیشین میڈیا کے مطابق ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملک میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی۔