لیسکو کا عیدالاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

Published On 02 June,2025 04:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لیسکو نے عید الاضحی کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ لیسکو ٹیم کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ حکام کو عید کے دونوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات کردی گئی ہے۔

انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ عید کے دنوں میں لائن سٹاف اور شکایت سنٹرز میں عملہ موجود رہے گا، تمام سٹورز میں بھی سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ اضافی ٹرانسفامرز ٹرالیز کا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر موسمیاتی پیش گوئی کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے، ہیٹ ویو کی صورت میں بھی سٹاف سٹینڈ بائی ہوگا، عید کے موقع پر 4چیف انجینئرز کی ڈیوٹیاں لگائی جاچکی ہیں، مذکورہ چیف انجینئر عید کی چھٹیوں میں فرانض سرانجام دیں گے۔

سی ای او لیسکو کا مزید کہنا تھا کہ چیف انجینئر ٹی ایس ڈیزائن نثار سرور جمعہ کے روز فرائض سرانجام دیں گے، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی عمران محمود ہفتہ کے روز، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی فیصل زکریااتوار کے روز جبکہ چیف انجینئر آپریشنز ندیم ملک سوموارکو فرائض سرانجام دیں گے۔