کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ پر چار تعطیلات کا اعلان کردیا۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق بینک دولت پاکستان عید الاضحیٰ کے موقع پر 06 جون تا 09 جون، 2025ء (بروز جمعہ تا پیر) عام تعطیلات کے سبب بند رہے گا۔
#SBP will remain closed from June 06 to June 09, 2025 being public holidays on the occasion of Eid-ul-Adha.https://t.co/nBZrH14glC#eiduladha #Eid2025 pic.twitter.com/MHt3wMW8Qa
— SBP (@StateBank_Pak) June 3, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بھی ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق ملک بھر میں 6 تا 9 جون تک تعطیلات ہوں گی۔