لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ریلویز نے عید پر رش کے پیش نظر لاہور سے نارووال کے لیے عید سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان ریلویز نے نارووال کیلئے عید سپیشل ٹرین کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق عید سپیشل ٹرین 6 جون کو نارووال کیلئے چلے گی۔
عید سپیشل ٹرین لاہور سے صبح 9 بج کر 20 منٹ پر نارووال کیلئے روانہ ہوگی اور دوپہر 12 بجے نارووال پہنچے گی۔
نارووال سے لاہور کے لیے عید سپیشل ٹرین 6 جون کو 1 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی، نارووال سے آنے والی ٹرین 4 بج کر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔
عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے عید سپیشل ٹرین چلانے پر ریلوے حکام سے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔