آزاد کشمیر میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 102 افراد میں وائرس کی تصدیق

آزاد کشمیر میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 102 افراد میں وائرس کی تصدیق

ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 486 تک جا پہنچی ہے، سب سے زیادہ کیسز مظفرآباد میں 2 ہزار 503 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ باغ میں 124 اور میرپور میں 704 کیسز سامنے آئے۔

اعداد و شمار کے مطابق جہلم ویلی میں 26، نیلم میں 38، سدھنوتی میں 3، حویلی میں 6، پونچھ میں 43، کوٹلی میں 25 اور بھمبر میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں 30 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 458 مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو منتقل کردیئے گئے ہیں۔