جولائی اور اگست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی تعطیلات کا شیڈول جاری

Published On 03 July,2025 12:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جولائی اور اگست کے دوران تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

آفس آرڈر کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس بابر ستار جولائی میں چھٹی کریں گے، جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان صرف جولائی میں دستیاب ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس ارباب طاہر بھی اگست میں چھٹی اور جولائی میں کیسز سنیں گے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق یکم سے 20 جولائی تک دستیاب ہوں گے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق 21 جولائی سے 30 اگست تک چھٹی پر ہوں گے۔

جسٹس انعام امین منہاس 20 جولائی سے 20 اگست تک چھٹی پر ہوں گے، جسٹس ثمن رفعت 14 سے 18 جولائی اور 4 سے 22 اگست تک چھٹی کریں گی، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس آصف کی چھٹیوں کے شیڈول کا انتظار ہے۔

آرڈر میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ میں ضمانت کے کیسز، حبس بے جا میں رکھنےاور کورٹ کے فکس کیسز چھٹیوں میں سنے جائیں گے، سٹے آرڈر سے متعلقہ ودیگر ارجنٹ کیسز مقرر ہوسکیں گے اور دائری برانچ کیسز فائلنگ کے لئے کھلی رہے گی۔