اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ موصول ہوتے ہی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
قومی اسمبلی میں ممبران کی کل تعداد 333 ہو گئی، حکمران اتحاد کی نشستیں 235 ہو گئیں، اپوزیشن اتحاد کے پاس کل نشستیں کم ہو کر 98 رہ گئیں۔
336 کے ایوان میں 333 ممبران قومی اسمبلی کا حصہ ہیں، ایک ممبر قومی اسمبلی صدف احسان کی رکنیت معطل، دو مخصوص نشستیں تاحال خالی ہیں۔
قومی اسمبلی میں ن لیگ کی مجموعی نشستیں 123 ہوگئیں، پیپلز پارٹی کی 74 اور جے یو آئی کی 10 نشستیں ہوگئیں۔