مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

Published On 30 June,2025 04:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

الیکشن کمیشن اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پرغور ہوگا، الیکشن کمیشن کو فیصلہ موصول ہونے کی صورت میں کل معطلی کا نوٹیفکیشن واپس ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین اسمبلی کی وابستگی کس جماعت سے ہوگی فیصلہ کل ہوگا۔