تفصیلی فیصلے کا انتظار، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیر

Published On 01 July,2025 05:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تفصیلی فیصلے کا انتظار، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیر ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگل ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر و ممبران کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی ابھی تک تفصیلی اور مصدقہ کاپی موصول نہیں ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر نے لیگل ٹیم کو سراہا، سیاسی جماعتوں کے اعتراض پر اضافی نشستوں کا کوٹہ ازسرنو نکالنا ہوگا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق تفصیلی فیصلے اور جامع ورک کے بعد اضافی نشستوں کا فیصلہ ہوگا، اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے اضافی نشستوں کی سٹے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔