مخصوص نشستوں کی تقسیم کا معاملہ، الیکشن کمیشن کیس پر سماعت 14جولائی کو کرے گا

Published On 09 July,2025 10:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے کیس پر سماعت 14 جولائی کو کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے کازلسٹ جاری کر دی، الیکشن کمیشن نے 5 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین، پی پی پی پارلیمنٹیرین، اے این پی اور جے یو آئی کو نوٹس جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے مذکورہ جماعتوں کے 71 امیدواروں کو بھی اس حوالے سے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔