خیبرپختونخوا اسمبلی: مخصوص نشستوں سے متعلق نئی پارٹی پوزیشن جاری

Published On 16 July,2025 05:06 pm

پشاور:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد نوٹیفکشنز جاری کردیا گیا، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کی ایک ایک خاتون کی نشست ختم، ن لیگ کو ایک خاتون کی نشست مل گئی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ جے یو آئی کی اقلیتی نشست بھی ختم کردی گئی، جے یو آئی کی بلقیس اور پیپلزپارٹی کی ساجدہ بیگم کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا اور ن لیگ کی سیدہ سونیا حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان ایک نشست پر ٹاس ہوگا، جے یو آئی اور ن لیگ کی مخصوص نشستیں نو، نو ہوگئیں، پیپلزپارٹی کی مخصوص نشستوں کی تعداد پانچ ہوگئی، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کی ایک، ایک مخصوص نشست ہے۔

حکومت افسران کے انعام کے لیے انفرادی یا اجتماعی کارکردگی کی بنیاد پر طریقہ کار طے کرے گی، ترمیمی بل کا مقصد شفافیت، احتساب اور شہری شمولیت کو فروغ دینا ہے، بل کے تحت خود تشخیصی نظام کے غلط استعمال پر نظر رکھنے کے لیے انعامی سکیم کرائی گئی۔

علاوہ ازیں متعارف فنانس ایکٹ 2024 کے تحت جائیداد ٹیکس کی بنیاد کرایہ کی بجائے ڈی سی ویلیو پر منتقل کی گئی، ترمیم شدہ قانون سے جائیدادوں کی جانچ سادہ، تیز اور غلط بیانی سے پاک ہو گی، بل کے تحت ٹیکس رپورٹنگ، جانچ، اور وصولی کا عمل مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر اور کسٹمز کی طرز پر پراپرٹی ٹیکس میں بھی انعامی سکیم کا نفاذ وسل بلوور قانون سے عوام کو ٹیکس نظام میں نگرانی اور شمولیت کا اختیار حاصل ہو گا، پنجاب اربن امموویبل پراپرٹی ٹیکس ترمیمی بل 2025 آئندہ اجلاس سے منظور کیا جائے گا۔