پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کابینہ کا 34 واں اجلاس آج ہوگا جس کا 28 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ رولز میں تبدیلی کی منظوری لی جائے گی، شوکت خانم ہسپتال کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، خاتون پروین اختر کی کینسر علاج کیلئے ایک کروڑ روپے بھی کابینہ میں زیر بحث آئے گی۔
اسلامیہ کالج ریسرچ سنٹر 22-2021 کے اے ڈی پی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے، صوبے میں کام کرنے والے این جی اووز کی رولز ترامیم بجٹ ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ میں دو فارچونر گاڑیوں کی خریداری کیلئے قانون میں نرمی پر بھی بات ہوگی۔
اس کے علاوہ منکیال اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہری پور کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، رائٹ ٹو پبلک سروسز ترامیمی بل کابینہ میں پیش کیا جائے گا، کابینہ سے بی آر ٹی کے لئے مزید بسوں کی خریداری کی منظوری لی جائے گی، سوات، ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد میں زمونگ کور کی اے ڈی پی سکیم کی منظوری بھی لی جائے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ زمونگ کور گرلز کیمپس پشاور کی اے ڈی پی سکیم کی بھی منظوری لی جائے گی، ارندو، چترال میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کی میکنزم کا نفاذ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، محکمہ انہار میں بند کاموں کیلئے فنڈ پر کابینہ میں بحث ہوگی۔