خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لیے36ارب کا ترقیاتی پیکیج منظور

Published On 17 June,2025 11:21 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لیے 35.97 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج منظور کرلیا گیا۔

وزیراعظم کی منظوری سے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج دیا گیا، پیکیج پسماندہ علاقوں میں پائیدار ترقی اور دیرپا استحکام کو یقینی بنائے گا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے دس سالہ ترقیاتی منصوبے برائے سابق فاٹا کا حصہ ہے، پیکیج وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 25-2024 کے تحت نافذ العمل ہے، موجودہ پیکیج کے بعد رواں مالی سال میں کل مختص رقم 42.315 ارب روپے ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضم شدہ اضلاع کیلئے 35 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی راہ ہموار کی ہے، محض اعداد و شمار نہیں بلکہ امید کا پیغام ہے۔