پشاور: (دنیا نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کا کہا ہے کہ اب ناراض امیدواروں کے ساتھ مزید کوئی گفتگو اورمذاکرات نہیں ہوں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا دوٹوک انداز میں اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں کو کچھ اراکین اسمبلی سپورٹ کر رہے ہیں جو حیران کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ناراض امیدواروں کے ساتھ مزید کوئی بات چیت اور مذاکرات نہیں ہوں گے ، افسوس ہوا کہ کچھ اراکین ناراض امیدواروں کی حمایت میں کھڑے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی نے جب فیصلہ کرلیا ہے اب اس میں کوئی کنفیوژن باقی نہیں رہی، 21 جولائی کو سینیٹ کا الیکشن ہر صورت ہوگا۔