پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے معاملات طے ہونے کے بارے میں باضابطہ اعلان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ کی 11 نشستوں میں 6 حکومت اور 5 اپوزیشن کو ملیں گی۔